ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیف پربی جے پی کادوہرارویہ؟ پاریکر امپورٹ کرناچاہتے ہیں اور یوگی ایکسپورٹ، بی جے پی ہے’’ بیف جنتا پارٹی‘‘ :کانگریس

بیف پربی جے پی کادوہرارویہ؟ پاریکر امپورٹ کرناچاہتے ہیں اور یوگی ایکسپورٹ، بی جے پی ہے’’ بیف جنتا پارٹی‘‘ :کانگریس

Tue, 23 Jan 2018 00:32:50    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک میں بیف کے مسئلے پر ہنگامہ پیرکے روزبھی جاری رہا۔حکمراں کانگریس پارٹی نے بیف مسئلہ پر سیاست کرنے کے لئے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ ایک طرف پاریکر بیف درآمد کرنا چاہتا ہے، یوپی میں یوگی بیف برآمد کرتا ہے لیکن کرناٹک میں بی جے پی اس کی مخالفت کررہی ہے۔کرناٹک کانگریس نے بی جے پی کو’’بیف جنتا پارٹی‘‘بتاتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔پاریکر اسے درآمد کرنا چاہتا ہے، یوگی برآمد، رججو اسے کھانا چاہتے ہیں۔سوم اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔بیف کوکاروبار سے نہ ملائیں، اگر بیف کوسیاست ملائیں تووہ بالکل ہاں کہیں گے،یہ آپ کے دہرے پن کوبتانے کیلئے کافی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں تمام مبینہ گؤرکشکوں نے بیف سے لدے ٹرک بی جے پی حکومت والی ریاست گومیں جانے سے روک دیا تھا، جس کے بعدگواکے بیف تاجروں نے ہڑتال کردی تھی۔اس کے بعد گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے گزشتہ ہفتے تاجروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ریاست میں گوشت کی قانونی درآمدکو نہیں روکا جائے گا۔بی جے پی کارکنان گائے کی حفاظت کے نام پر ملک میں گوشت پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہیں ہے لیکن وہ شمال مشرقی ریاستوں میں نہیں کر پاتے۔شمال مشرقی ریاستیں ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ کی تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اگلے ماہ منعقد ہوں گے۔خودکرن رججو ایک بار گوشت کھانے کی بات کہ کرپھنس چکے ہیں۔اسی طرح یو پی پی کے بی جے پی سنگیت سوم پر یہ الزام لگایاجاتاہے کہ وہ بیف ایکسپورٹ فرم الدعوۃ کے بانی ہیں اور وہ 2008تک اس کمپنی میں ڈائریکٹر تھے۔کرناٹک کانگریس کے اس ٹوئٹ کے پیچھے ریاست میں پچھلے دنوں میں بنا ماحول ہے۔بیف کولے کرکرناٹک کادورہ کرچکے یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے ہم منصب سدارمیا کے درمیان اسی مہینے بیان بازی ہوئی ہے۔یوگی نے کرناٹک کے وزیر اعلی پر حملہ کرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ بتائیں کہ وہ بیف کھاتے ہیں یا نہیں۔جواب میں سدارمیانے کہا کہ وہ لوگ ہمارے کھانے پینے کی عادتوں کے بارے میں سوال کرنے والے کون ہیں؟۔بہت سے ہندو بیف کا گوشت کھاتے ہیں،اگر میں بیف کا گوشت کھانا چاہتا ہوں گا تو کھا ؤں گا ،وہ مجھے یہ بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ مجھے نہیں کھانا چاہئے۔یہ الگ بات ہے کہ میں اسے پسند نہیں کرتااس لئے نہیں کھاتا۔


Share: